حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفات ام المصائب، عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہرا، حضرت زینب کبری سلام الله علیہا کی روز وفات کے مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علاوہ ضلع کرگل کے مختلف علاقوں اور صدر مقام کے گردونواح کے محلہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کرکے اشک بار آنسوؤں کے ذریعے حضرت زینب سلام الله علیہا کی مظلومیت کو یاد کیا۔
تصویری جھلکیاں: روز وفات حضرت زینب (س) انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں مجلس عزا کا انعقاد
اس موقع پر ممبئ مہارشٹرا سے تشریف لائے معروف عالم دین خطیب اہل البیت عالیجناب حجت الاسلام والمسلمین سید نسیم الحسن رضوی صاحب قبلہ نے عزاداروں سے خطاب کیا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مجلس عزا میں شریک خواتین کو حضرت زینب کبری سلام الله علیہا کی پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دینے اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔
حجت الاسلام سید نسیم الحسن رضوی مزید تربیت اولاد کے حوالے سے ائمہ معصومین علیہم السلام کے روایات کے طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آخری زمانے کیلئے خاص طور پر تربیت اولاد پر آئمہ طاہرین علیہم السلام نے زور دیا ہے اگر ماں باپ اپنے بچوں صحیح تربیت نہیں دیں گے تو یہ بچے دوزخ کی طرف جائینگے، آخری زمانے کے بچوں کیلئے دوزخ کی ایک وادی ہے جو سخت سزاؤں کے لئے ہے لہذا اگر اپنے اولاد کو دوزخ میں ان سزاؤں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اہل البیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اولاد کی تربیت کریں تاکہ ہمارے اولاد دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو جائیں۔
حجت الاسلام والمسلمین سید نسیم الحسن رضوی نے سورہ کوثر کے بارے میں فرمایا کہ پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ والہ و سلم کی جو نسل زہرا سلام اللہ علیہا سے چلی ہے یہ کوثر کھلائی ہے، حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کرتے ہوئے حجت الاسلام سید نسیم الحسن رضوی نے فرمایا کہ واقع کربلا کے بعد زینب سلام الله نے اپنی تربیت سے ایسی انقلاب لائی کہ تعلیماتِ علوم آل محمد علیہم السلام ہم تک پہنچا اور عزاداری جو مکتب تشیع کی تشہیر میں ایک اہم کردار ادا کرتی آ رہی ہے اس عظیم ورثہ کو ہم تک پہنچانے میں اپنی تمام تر قربانیاں دی ہیں لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ اس عزاداری کی حفاظت کریں۔
حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے مجلس کے آخر میں عالم اسلام میں ملک ہندوستان میں امن و امان کیلئے اور حوزات علمیہ اور مراجع عظام کے سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی, شیخ ناظر مہدی محمدی نے کرگل کے عوام کی طرف سے حجت الاسلام والمسلمین سید نسیم الحسن رضوی صاحب قبلہ کا اس دور افتادہ علاقے میں تشریف آوری پر اور فرمودات معصومین اور علوم آل محمد علیہم السلام سے لوگوں کے دلوں کو منور کرنے پر شکریہ ادا کیا.